منڈی بہاوالدین ( رپورٹ : میاں شریف زاہد )
نیو میٹرو سٹی منڈی بہاوالدین میں گلو پارک کی افتتاحی تقریب
میوزیکل کنسرٹ کے علاوہ آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا
تقریب میں ملک بھر سے آئے مہمانوں کے ساتھ فیملیز کی بڑی تعداد نے شرکت کی
نیو میٹرو سٹی منڈی بہاوالدین میں گلو پارک کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی ہے جس میں پاکستان کے نامور گلوکار مظہر راہی اور آئمہ بیگ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا
افتتاحی تقریب میں ملک بھر سے آئے مہمانوں اور فیملیز نے بڑی تعداد میں شرکت کی جس کے لیے ٹاؤن انتظامیہ کی طرف سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے گلوکار مظہر راہی اور گلوکارہ آئمہ بیگ کے گانوں پر منچلوں نے رقص کر کے تقریب کو چار چاند لگا دئیے
تقریب کے اختتام پر منڈی بہاوالدین کی تاریخ کا بہترین آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جس سے حاضرین لطف اندوز ہوتے رہے۔