ڈی آئی جی حیدرآباد رینج جناب طارق رزاق خان دھاریجو کے احکامات اور ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی قیادت میں حیدرآباد پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران خاتون منشیات سپلائر سمیت 14 ملزمان گرفتار، سرقہ شدہ موٹر سائیکل، چرس، شراب اور مینپوری برآمد۔
*تھانہ پنیاری*
پنیاری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد زبیر عرف جبی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 1 کلو 22 چرس برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 11/2026 زیر دفعہ 9 (1) 3 (C) نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ راہوکی*
راہوکی پولیس نے الگ الگ کارروائیوں کے دوران ملزم روپلو عرف ڈھاڈو کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 740 عدد مینپوری برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 16/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مینپوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
دوسری کارروائی میں خاتون منشیات سپلائر مسمات رضوانہ عرف عظیمہ کو گرفتار کرکے ملزمہ کے قبضے سے 1 کلو 506 گرام چرس برآمد ہونے پر ملزمہ کے خلاف کرائم نمبر 17/2026 زیر دفعہ 9 (1) 3 (C) نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ فورٹ*
فورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شاہ رخ غوری کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 120 عدد مینپوری برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 13/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مینپوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ ٹنڈو جام*
ٹنڈوجام پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم منیر احمد لاشاری کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 1 کلو 500 چرس برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 21/2026 زیر دفعہ 9 (1) 3 (C) نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ سخی پیر*
سخی پیر پولیس نے الگ الگ کارروائیوں کے دوران ملزم بلال قریشی کو 315 عدد مینپوری اور صدام پنہور کو 290 عدد مینپوری سمیت گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 18/2026 اور کرائم نمبر 19/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مینپوری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے
*تھانہ بلدیہ*
بلدیہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمران علی مگسی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 1 کلو 90 گرام چرس برآمد ہونے ملزم کے خلاف کرائم 17/2026 زیر دفعہ 9 (1) 3 (C) نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا
*تھانہ B سیکشن*
بی سیکشن پولیس نے الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے مقدمہ کرائم نمبر 31/2026 زیر دفعہ 381-A تعزیرات پاکستان میں ملوث ملزم بن یامین مسیح کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے سرقہ شدہ موٹر سائیکل نمبر HBF-2350 میکر یونیک برآمد کرلی
دوسری کارروائیوں کے دوران ملزمان شکیل عرف لالو گبول کو 3 عدد شراب کی بوتلوں، معظم علی سومرو کو 4 عدد شراب کی بوتلوں اور یاسر راجپوت کو 5 عدد شراب کی بوتلوں سمیت گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 30/2026، 33/2026 اور 34/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کرلیے
مزید ملزم اعجاز عرف پرزا کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 380 عدد مینپوری برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 32/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مینپوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ مکی شاہ*
مکی شاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم منصور کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 4 عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 13/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا
