گجرات پولیس کے اہلکاروں کا کراچی کے تاجر کو گرفتار کرنے کا معاملہ
گجرات( ای این آئی ) مورخہ 26جنوری کو کھلی کچہری میں کراچی کے رہائشی محمد شفیق احمد صدیقی نے ڈی پی او گجرات کو درخواست دی۔
درخواست دہندہ نے موقف اختیار کیا کہ تھانہ سٹی سرائے عالمگیر کے عثمان اللہ ASI وغیرہ نے مجھے حراست میں رکھ کر ناجائز ریکوری کی ہے۔
ڈی پی او گجرات نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دی اور ہدائیت کی کہ چوبیس گھنٹے کے اندر معاملہ کی شفاف اور غیر جانبدارانہ انکوائری کرکے رپورٹ دیں۔
انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں درخواست دہندہ کے پولیس اہلکاروں پر لگائے گئے الزامات درست ثابت ہوئے۔
جس پر ڈی پی او گجرات کی ہدائیت پر پولیس اہلکاروں عثمان اللہ ASIوغیرہ اور دیگر کے خلاف مقدمہ نمبر 25/26مورخہ 27.01.26بجرم 384/344ت پ155-Cپولیس آرڈر 2002 تھانہ سٹی سرائے عالمگیر میں درج کرلیا گیا۔
ملزمانASIعثمان اللہ، حسنین طاہر 3258/C، سہیل شہزاد 2802/C اور سفیر گرفتارو بریمانڈ جسمانی ہیں جبکہ بقایا ملزمان جن میں نوید احمد، ظہیر گجراور عرفان راجہ شامل ہیں نے عبوری ضمانت کروارکھی ہے۔
ڈی پی او گجرات نے ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر کو ناقص سپر ویژن پر معطل کرکے اس کے خلاف بھی انضباطی کاروائی کاآغاز کردیا ہے۔
مقدمہ کی مزید انویسٹی گیشن جاری ہے۔
ترجمان گجرات پولیس
