حیدرآباد(بیورو رپورٹ) میئر حیدرآباد کاشف علی شورو کی ہدایت پر بلدیہ اعلیٰ کے فائر فائٹرز کے لئے نئی کٹس فراہم کر دی گئیں ان کٹس میں رین کوٹ سیفٹی شوز یونیفارم اور دیگر ضروری حفاظتی اشیاء شامل ہیں جو فائر فائٹرز کی پیشہ ورانہ ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہیں یہ کٹس فائر بریگیڈ ڈپارٹمنٹ کے انچارج جلال الدین کے حوالے کی گئیں اس موقع پر میونسپل کمشنر ظہور احمد لکھن اور بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے اپوزیشن اراکین بھی بابو الیاس قاضی کے ہمراہ تقریب میں شریک تھے میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے کٹس اور یونیفارم کے معیار کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ فراہم کردہ سامان اعلیٰ معیار کا ہوانہوں نے میونسپل کمشنر کو ہدایات دیں کے فائر فائٹرز کو مزید جدید آلات اور حفاظتی سہولیات بھی فراہم کی جائیں تاکہ وہ کسی بھی آتشزدگی یا ہنگامی صورتحال میں اپنی ذمہ داریاں بہتر طریقے سے انجام دے سکیں اور اپنی جانوں کو ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھ سکیں میئر کا کہنا تھا کہ فائر فائٹرز ہماری اولین دفاعی لائن ہیں اور ان کی حفاظت اور سہولت حکومت کی اولین ترجیح ہے
