
حیدرآباد
دعوت اسلامی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن قاری ایاز عطاری نے گلشن حالی میں واقع مدرستہ المدینہ کا دورہ کیا جو اس وقت دنیاکے 16 ممالک جن میں انڈونیشیا تھائی لینڈ ہانگ ہانگ اور چائنا جیسے ملک شامل۔ ہیں وہاں دین کی خدمت سر انجام دینے اور نیکی کی دعوت عام کررہے ہیں دورہ کے دوران قاری ایاز عطاری نے منتظمین اور ان کے استقبال کے لئیے آنے والے یوسی چیئرمین کونسلرز علاقہ معززین اور اسلامی بھائیوں سے بھی ملاقات کیں اور انہیں نیکی کی دعوت دی اس موقع پر قاری ایاز عطاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ الحمدللہ دعوت اسلامی کے سلوگن مجھے اپنی اور ساری دنیا کی اصلاح کوشش کرنی ہے کے تحت دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے کا سلسلہ جاری ہے دعوت اسلامی کے تحت قائم مدرستہ المدینہ میں لاکھوں نوجوان قرآن پاک حفظ اور دینی تعلیمات حاصل کررہے ہیں گلشن حالی میں قائم مدرستہ المدینہ ایک طویل وقت سے دینی تعلیمات کو عام کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے قاری ایاز عطاری نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دین کی تعلیمات سے بھی روشناس کرائیں کیونکہ دینی تعلیمات دنیا اور آخرت دونوں میں بھلائی کا سبب ہے قاری ایاز عطاری نے مزید کہاکہ آج کا نوجوان سوشل میڈیا کا بے دریخ استعمال کررہا ہے نوجوان اچھے کاموں میں اپنا وقت صرف کریں پنجگانہ نماز با جماعت ادا کرنے کی پابندی کو یقینی بنائیں والدین کا احترام اپنے چھوٹوں سے محبت سے پیش آئیں اس موقع پر قاری ایاز عطاری نے مدرستہ المدینہ گلشن حالی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا
