
کراچی:( رپورٹ : ( محمد حسین سومرو) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (SIU) کراچی نے فیڈرل سول انٹیلی جنس ایجنسی کے تعاون سے نیو کراچی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے آن لائن منشیات فروشی میں ملوث 2 عادی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت نعیم ولد منظور اور محمد کاشف ولد محمد سلیم کے نام سے ہوئی۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 225 گرام آئس برآمد کی گئی۔
پولیس کے مطابق ملزمان آن لائن مختلف گاہکوں کو منشیات فروخت کرتے تھے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ SIU میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ نیٹ ورک سے منسلک دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
