حیدرآباد پولیس کی منشیات و سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں, 12 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں گٹکے کے پیکٹ اور شراب کی بوتلیں برآمد*
*ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو کے احکامات اور ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* کی ہدایات پر حیدرآباد پولیس کا جرائم پیشہ افراد اور سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری
*تھانہ سائیٹ*
ایس ایچ او انسپیکٹر اعجاز لاکھو بمہ اسٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے بذریعہ کار کے مضر صحت گٹکے کی بڑی سپلائی ناکام بنادی، ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر کار کلٹی ہوگئی۔پولیس نے سپلائر شفقت انصاری کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے آلٹو کار نمبر BUN-349, میں 89 پیکٹ تقریباً 9790 گٹکے ساشے برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 56/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا جبکہ سپلائی کیلئے استعمال ہونے والے کار کو پولیس تحویل میں لے لیا گیا
*تھانہ ٹنڈوجام*
ایس ایچ او انسپیکٹر عبدالمالک ابڑو بمہ اسٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائر رحمت اللہ ٹانوری کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کا ساتھی توقیر ٹانوری موقع سے فرار ہوگیا
گرفتار و فرار ملزمان کے قبضے سے 4 کارٹونز میں جملہ *46* عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 108/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ پنیاری*
ایس ایچ او انسپیکٹر آغا اسداللہ پٹھان بمہ اسٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے مین پوری فروشوں بنام صدام جتوئی، سجاد آرائیں، محمد حنیف شاہ اور عتیق شاہ کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 460 عدد مین پوری برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 92/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ بی سیکشن*
ایس ایچ او انسپیکٹر سجاد جتوئی بمہ اسٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان فیضان ملک اور سلیم غوری کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 4 عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 127/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ اے سیکشن*
ایس ایچ او انسپیکٹر نیک محمد کھوسو بمہ اسٹاف نے کارروائیاں کرتے ہوئے مین پوری فروشوں بنام جنید شیخ، عبد السمیع شیخ اور گجو جنڈوار کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 300 عدد گٹکے برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 243/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
مزید ایک اور کارروائی کے دوران مقدمہ کرائم نمبر 243/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس میں اشتہاری ملزم بنام شاہ رخ شیخ کو گرفتار کرلیا
گرفتار ملزم کے خلاف مزید ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے
