
*گمشدہ لڑکے کی بروقت بازیابی، حیدرآباد سٹی پولیس کی مؤثر کارروائی*
حیدرآباد پولیس کی مستقل نگرانی اور پیشہ ورانہ اقدامات کے نتیجے میں ایک گمشدہ لڑکا بازیاب کر لیا گیا ہے۔
7 اپریل 2026 کو اپنے گھر، حسرت موہانی لائبریری، ہوم اسٹیٹ ہال چاری کے قریب گمشدہ ہونے والے 17 سالہ زین العابدین ولد عاطف الٰہی کو تکنیکی اور دیگر مؤثر اقدامات کے بعد آج کراچی سے بازیاب کیا گیا۔
یہ کامیاب کارروائی ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کی ہدایت، ایس پی ہیڈ کوارٹرز زین رضا بلوچ کی زیر نگرانی اور ایس ایچ او سٹی شوکت ملوکانی کی قیادت میں انجام دی گئی۔
لڑکے زین العابدین کے والد، عاطف الٰہی، نے ایس ایس پی حیدرآباد، ایس پی ہیڈ کوارٹرز اور ایس ایچ او سٹی کا شکریہ ادا کیا اور ان کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔
ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ نے کہا ہے کہ حیدرآباد پولیس عوام کی حفاظت اور خدمت کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے اور شہریوں کی فلاح و بہبود کو وہ اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے۔