
کراچی:(؛رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس کا لیاری ندی، نزد لیاری ایکسپریس وے، پر مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان سے مقابلہ ہوا، جس کے دوران ملزم رفیق ولد نیک محمد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ دوسرا ملزم موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ لوڈ میگزین اور زندہ راؤنڈ برآمد ہوا، جبکہ ایک موٹر سائیکل بھی تحویل میں لے لی گئی، جس کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔
گرفتار ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔