تھانہ سرجانی پولیس نے ڈاکوؤں کے گروہ کے 7 ارکان کو گرفتار کرلیا، 2 زخمی ملزمان سمیت 5 ملزمان گرفتار

کراچی 🙁 رپورٹ محمد حسین سومرو؟تھانہ سرجانی پولیس نے نادرن بائی پاس پر مقابلے کے بعد 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ دونوں جانب سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزمان زخمی ہوگئے، جب کہ 5 ملزمان کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔
زخمی ملزمان کی شناخت جاوید عرف استاد ولد فیاض اور صغیر احمد ولد شبیر احمد کے نام سے ہوئی جبکہ گرفتار ملزمان میں طلعت، سلمان عرف سورج، وسیم، توقیر اور پرویز شامل ہیں۔
ملزمان کے قبضے سے 5 غیر قانونی پستول معہ ایمونیشن، 6 موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی۔ ملزمان کے زیر استعمال ایک رکشہ اور 3 موٹر سائیکلیں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔
زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ دیگر ملزمان کو قانونی کارروائی اور ان کے سابقہ ​​کرمنل ریکارڈ کی تفتیش کے لیے تھانے منتقل کیا جا رہا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *