چیف منسٹر پنجاب کی ہدایات کے مطابق ’’ستھرا پنجاب‘‘ مہم کے تحت ویسٹ بیگز کی تقسیم کی جاری

کھاریاں (شاہد بیگ سے)چیف منسٹر پنجاب کی ہدایات کے مطابق ’’ستھرا پنجاب‘‘ مہم کے تحت ویسٹ بیگز کی تقسیم کی جاری مہم میں ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین نے تحصیل کھاریاں اور سرائے عالمگیر کے مختلف رہائشی علاقوں میں جا کر مہم میں حصہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گجرات نے محلہ نیا آڑہ کھاریاں اور محلہ جلیل پورہ سرائے عالمگیر کے شہریوں میں شاپر تقسیم کیے۔شہریوں سے التماس کی جاتی ہے کہ وہ کچرا اور آلائشیں گلیوں اور نالیوں میں پھینکنے کے بجائے ویسٹ بیگز میں جمع کریں اور انہیں کوڑا دان میں ڈالیں یا پھر ستھرا پنجاب کی ہیلپ لائن نمبر 1139 اور کمپلینٹ سیل نمبر 03260001139 پر رابطہ کریں تاکہ ٹیم آ کر اسے اٹھا کر لے جائے۔ویسٹ بیگز کی تقسیم و آگاہی مہم کے دوران اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل، اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر سعدیہ ڈوگر اور چیف افسران بھی موجود تھے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *