کھاریاں (پ ر)سابق صدر کھاریاں پریس کلب حاجی عبدالروف جو انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے تین مواقع دئیے گئے مگر وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکے اور 170000ہزار روپے کا تسلیم کیا کہ آڈٹ رپورٹ میں ذکر نہ کیا اور غلطی تسلیم کی ۔ اس رپورٹ کے پیش نظر صدر سید تنویر نقوی نے دوبارہ سننے کا فیصلہ کیا۔لہذا 19 مئی 2026 کو چئیرمین اعجاز مرزا اور سینئر راہنما انعام مرزا کی موجودگی میں سابق صدر، سابق فنانس سکریٹری اور جنرل سیکریٹری کو طلب کیا گیا۔۔کافی دیر بحث مباحثے اور غیر جانبدارانہ کاروائی کے بعد یہ متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ۔۔۱-سابق صدر حاجی عبدالروف 170000 روپے کا وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکےاور یہ تسلیم کیا کہ ہاں غلطی ہے۔یوں یہ کرپٹ پریکٹس کے مرتکب قرار پائے جاتے ہیں۔ *لہذا یہ آئین کی شق آرٹیکل نمبر ۲ “قواعد وضوابط دفعہ 7 “کے تحت ان کی پریس کلب کی رکنیت منسوخ کی جاتی ہے۔اور فی الفور 170000 روپے جمع کروانے کا حکم دیا جاتا ہے۔سابق فنانس سیکریٹری ارشد گجر صاحب کو مالیاتی معاملات میں عدم دلچسپی کی وجہ سے تاحکم ثانی معطل کیا جاتا ہے۔۔۔۔تفصیلی فیصلہ جلد جاری کر دیا جائے گا۔
Posted inپنجاب