
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایسٹ زون، ملیر انویسٹی گیشن پولیس کی بڑی کارروائی، خواتین کو نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کرنے والا سیریل ریپسٹ 3 ساتھیوں سمیت گرفتار۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملیر ماجدہ پروین ہالیپوٹو کی سربراہی میں ملیر کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم عامر علی کو گرفتار کیا، جو سوشل میڈیا کے ذریعے لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے دورانِ تفتیش 17 سے 18 لڑکیوں کو نشانہ بنانے کا اعتراف کیا، جبکہ اس کے موبائل فون سے بھی اہم شواہد حاصل ہوئے۔ مزید کارروائی میں محمد زین، نعمان خان اور سعید کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
متاثرہ لڑکی نے شناخت پریڈ میں مرکزی ملزم کو شناخت کر لیا۔