ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن نے ڈاکٹر سید علی الدین شاہ کو ہلال احمر جنرل ہسپتال لطیف آباد کا چیئرمین مقرر کردیا

حیدرآباد ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن نے ڈاکٹر سید علی الدین شاہ کو ہلال احمر جنرل ہسپتال لطیف آباد کا چیئرمین مقرر کردیا ان کی یہ تقرری محمود علی قائم خانی کے عہدہ کی تین سالہ مدت مکمل ہونے کے بعد عمل میں لائ گئ ڈاکٹر سید علی الدین شاہ اس سے قبل سیکریٹری کے عہدہ پر اپنی زمہ داریاں ادا کررہے تھے بعد ازاں سیکریٹری کا عہدہ خالی ہوجانے پر ہلال احمر جنرل ہسپتال کی گورننگ باڈی نے حیدرآباد کی معروف سماجی و فلاحی شخصیت حاجی محمد نعیم شیخ کو سیکریٹری منتخب کرلیا اس ضمن میں حیدرآباد کی سماجی و کاروباری شخصیات اور سول سوسائٹی سے وابستہ افراد نے ڈاکٹر سید علی الدین شاہ کو چیئرمین اور حاجی محمد نعیم شیخ کو ہلال احمر جنرل ہسپتال لطیف آباد کا اعزازی سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ چیئرمین اور سیکریٹری آرگنائزنگ کمیٹی کے ساتھ ملکر عوام کی فلاحی خدمات میی مذید بہتری لانے اور ہسپتال کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *