
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) پولیس نے دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔
دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک زخمی سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ ایک ساتھی فرار ہوگیا۔
ملزمان کی شناخت شکیل ولد اللہ دتہ (زخمی)، اسد ولد فرید اور نعیم ولد حسین کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے دو غیر قانونی 30 بور پستول، ایمونیشن اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل 125 برآمد کرلی گئی۔
زخمی گرفتار ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ضابطے کی کارروائی جاری ہے جبکہ ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔