علی محمد گوٹھ کے قریب پولیس کا مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ویسٹ، تھانہ سرجانی (چوکی خدا کی بستی) کے علاقے علی محمد گوٹھ کے قریب پولیس کا مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ۔
فائرنگ کے تبادلے میں 1 زخمی سمیت 2 ملزمان گرفتار جبکہ ایک ساتھی فرار ہوگیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت ریاض ولد پیر بخش (زخمی) اور عمر فاروق ولد فاروق اعظم کے نام سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، موبائل فونز، نقدی اور 2 موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *