
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ ملیر کینٹ پولیس کی کارروائی، اشتہاری اور عادی منشیات فروش گرفتار۔ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ملزم روشن علی چرن ولد علی مراد چرن کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 100 گرام چرس برآمد ہوئی۔
برآمدگی کی بنیاد پر مقدمہ نمبر 295/2026 بجرم دفعہ 9(i)3، سندھ کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹینس (ترمیمی) ایکٹ 2024 درج کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم ماضی میں بھی متعدد مقدمات میں ملوث اور اشتہاری رہا ہے۔
گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تفتیشی ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔