کراچی کی بڑی کارروائی، ضلع لاڑکانہ میں دوہرے قتل کے اشتہاری ملزم کو گرفتار

کراچی: ( رپورٹ محمد حسین سومرو) ملیر پولیس کراچی کی بڑی کارروائی، ضلع لاڑکانہ میں دوہرے قتل کے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایس ایس پی ملیر کی خصوصی ہدایات پر جاری مہم کے دوران تھانہ ملیر کینٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے روپوش اشتہاری ملزم عبدالحکیم عرف گڈو ولد علی محمد کو گرفتار کیا۔
ملزم انتہائی خطرناک اور پیشہ ور مجرم ہے، جو قتل، منشیات اور دیگر سنگین مقدمات میں سندھ کے مختلف اضلاع میں مطلوب تھا۔ اس کے خلاف دوہرے قتل سمیت متعدد مقدمات درج ہیں۔ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *