ایس ایس پی حیدرآباد کا ٹنڈو جہانیاں میں قدیمی آگ کے ماتم اور قدم گاہ مولا علی کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

ایس ایس پی حیدرآباد کا ٹنڈو جہانیاں میں قدیمی آگ کے ماتم اور قدم گاہ مولا علی کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ*

ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ نے تھانہ کینٹ کی حدود ٹنڈو جہانیاں میں منعقد ہونے والے قدیمی آگ کے ماتم اور قدم گاہ مولا علی کے دورے کرتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈی ایس پی کینٹ پارس بکرانی, ایس ایچ او کینٹ سب انسپکٹر ریاض احمد سبذوئی سمیت دیگر ڈی ایس پیز اور پولیس افسران بھی موجود تھے۔

ایس ایس پی حیدرآباد نے منتظمینِ ٹنڈو جہانیاں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ قدیمی آگ کے ماتم کے روٹ، جلوس گاہ اور ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ایس ایس پی حیدرآباد نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و اہلکاروں کو محرم الحرام کے دوران مزید مستعدی، پیشہ ورانہ انداز اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دینے کی ہدایات جاری کیں۔

ایس ایس پی حیدرآباد نے قدیمی آگ کا ماتم امن و امان سے اختتام پذیر ہونے پر اور سیکیورٹی کے موُثر انتظامات پر ڈی ایس پی کینٹ میڈم پارس بکرانی اور دیگر پولیس افسران و اہلکاروں سمیت ٹنڈو جہانیاں کے منتظمین کو بھی سراہا جبکہ قدم گاہ مولا علی پر سیکیورٹی کے کیلئے مامور پولیس اہلکاروں کو ہدایات جاری کیں

انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور عزاداران کو پرامن ماحول کی فراہمی کے لیے حیدرآباد پولیس ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *