

راولپنڈی:( محمد حسین سومرو) “آئی ایس پی آر ” 24 جون لیبیا کی عرب مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، NI(M) HJ، COAS اور CDF سے ملاقات کی۔
جی ایچ کیو پہنچنے پر معزز مہمان کو تینوں افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی حرکیات، دفاعی تعاون اور ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں اطراف نے دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے اور پیشہ ورانہ فوجی تربیت اور سیکورٹی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل نے دوست ممالک کے ساتھ امن، استحکام اور تعمیری روابط کے فروغ کے لیے پاک فوج کے عزم کو اجاگر کیا۔ معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور علاقائی امن و سلامتی کے لیے ان کی خدمات کا اعتراف کیا۔