
ڈیرہ غازیخان (رانا فیصل سے)ڈی پی او ڈیرہ غازیخان کی مؤثر حکمت عملی رنگ لے آئی، چکرانی و ڈھورا جیانی گینگ کے 08 اہم ارکان نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے*
ڈی پی او ڈیرہ غازیخان کی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ پریس کانفرنس، ڈیرہ غازیخان میں امن و امان اولین ترجیح ہے۔
ڈی پی او ڈیرہ غازیخان کی مؤثر قیادت اور خصوصی حکمت عملی کے نتیجے میں ڈیرہ غازیخان پولیس کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ *بدنام زمانہ چکرانی و ڈھورا جیانی گینگ کے 08 اہم ارکان* نے خود کو ڈیرہ غازیخان پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس کے مطابق یہ *گینگ قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، اغواء برائے تاوان* اور دیگر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ *حکومت پنجاب کی جانب سے ڈی پی او ڈیرہ غازیخان کو چکرانی و ڈھورا جیانی گینگ کے خلاف خصوصی ٹاسک سونپا گیا تھا* ، جس پر بہترین منصوبہ بندی اور مسلسل کارروائیوں کے نتیجے میں گینگ کے اہم ارکان نے سرنڈر کر دیا، جسے ڈیرہ غازیخان پولیس کی بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
ڈی پی او ڈیرہ غازیخان کی ہدایت پر *ڈی ایس پی صدر ارشد رند اور ایس ایچ او تھانہ کوٹ مبارک عدنان خلیق* نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دن رات محنت کرتے ہوئے گینگ کے ارکان پر قانونی دباؤ برقرار رکھا، جس کے نتیجے میں متعدد مطلوب ملزمان نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
سرنڈر کرنے والوں میں *محمد ابراہیم ولد قیصر (قوم چکرانی)* شامل ہے، جو *39 مقدمات* میں مطلوب تھا اور اس کے سر کی قیمت *ایک کروڑ 50 لاکھ روپے* مقرر تھی۔ *عیسیٰ ولد میرن* (قوم ڈھورا جیانی) *14 مقدمات* میں مطلوب تھا اور اس کے سر *کی قیمت 30 لاکھ* روپے مقرر تھی، *جبکہ عثمان ولد میرن (قوم ڈھورا جیانی)* *16 مقدمات* میں مطلوب تھا اور اس کے سر کی *قیمت بھی 30* لاکھ روپے مقرر تھی۔
اسی *طرح جلال ولد محمد الیاس* (قوم ڈھورا) *9 مقدمات* ، *قیصر ولد اللہ بخش* (قوم چکرانی) *4 مقدمات* میں پولیس کو مطلوب تھا *عیسیٰ ولد اللہ بخش* (قوم چکرانی) *5 مقدمات میں* پولیس کو مطلوب تھے، جبکہ *سلیم ولد قیصر اور علی محمد ولد میرن* نے بھی خود کو ڈیرہ غازیخان پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس کے مطابق سرنڈر کرنے والے ملزمان ڈیرہ غازیخان پولیس کو قتل، اقدام قتل، اغواء برائے تاوان، ڈکیتی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔
اس موقع پر ڈی ایس پی صدر ارشد رند نے کہا کہ سرنڈر کرنے والے تمام ملزمان کے خلاف قانون اور میرٹ کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر چکرانی و ڈھورا جیانی گینگ کا کوئی اور رکن بھی خود کو قانون کے حوالے کرتا ہے تو اس کے ساتھ بھی مکمل طور پر قانون اور میرٹ کے مطابق کارروائی کی جائے گی