

کھاریاں (شاہد بیگ سے)
شہیدASI خادم حسین کے یوم شہادت کے موقع پر ان کے آبائی گاؤں میں خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب عبدالکرایم کے احکامات کی روشنی میں شہید ASI خادم حسین کے یوم شہادت کے موقع پر ان کے آبائی گاؤں میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈی ایس پی کھاریاں سرکل شاہد محمود،سب انسپکٹر مظفر حسین، شہید کے اہل خانہ،دیگر پولیس افسران و اہل علاقہ نے شرکت کی۔ شہید کی لحد پر حاضری دی گئی، ڈی ایس پی کھاریاں سرکل نے شہید کی لحد پر پھول چڑھائے۔اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی۔ بعد ازاں شہید کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔
ڈی پی او گجرات اختر فاروق نے فرض کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر شہیدکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء پولیس ہمارا فخر ہیں جنہوں نے اپنا آج قربان کر کے ہمارا کل محفوظ بنایا۔شہداء کی لازوال قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔