*کراچی کے علاقے شرف آباد میں چوریوں کی وارداتوں میں اضافہ۔*
(رپورٹ سٹی ایڈیٹر کراچی ڈاکٹر عبدالرحیم)
کراچی کے علاقے شرف آباد سی پی برار تھانہ نیو ٹاؤن کی حدود میں واقع زینب آرکیڈ میں دن دہاڑے تین مسلح ڈاکو ایک تاجر سے 6 لاکھ روپے نقد، آئی فون 12 اور اہم دستاویزات چھین کر فرار ہو گئے۔نیو ٹاؤن کی حدود میں اس طرح کے واقعات میں تیزی سے اضافی ہو رہا ہے جبکہ مجرم بے خوف و خطر کاروائیوں میں مصروف ہیں۔
متاثرہ تاجر علی روانی کے مطابق وہ بینک سے 6 لاکھ روپے نکلوا کر جیسے ہی زینب آرکیڈ پہنچے تو 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 3 مسلح ڈاکو ان کے تعاقب میں وہاں پہنچ گئے ملزمان نے اسلحے کے زور پر انہیں یرغمال بنایا اور چند ہی لمحوں میں نقد رقم، موبائل فون اور دیگر ضروری کاغذات چھین کر فرار ہو گئے۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے، جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان صرف 38 سیکنڈ میں پوری واردات انجام دے کر فرار ہو جاتے ہیں جبکہ ڈاکوؤں نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے ہیلمٹ بھی پہن رکھے تھے واقعے کے بعد متاثرہ تاجر علی روانی مقدمہ درج کرانے کے لیے تھانہ نیو ٹاؤن پہنچ گئے، جہاں نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔