

حیدرآباد
ٹنڈو آدم کی رہائشی زرینہ زوجہ علی ڈنو چانڈیو نے اپنی بیٹیوں آمنہ آسیہ اور صنم کے ہمراہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیاکہ علاقے کا بااثر وڈیرہ خان مری اس کا بیٹا انور مری اور دکاندار ذوالفقار منگریو نے دوستی سے انکار اور عزت کا سودا نہ کرنے پر فحاشی کا اڈہ چلانے منشیات رکھنے اور دہشت گردی کا مقدمہ درج کروایا ہے گزشتہ روز ان پر جان لیوا حملہ کیا تشدد کانشانہ بنایا اور فائرنگ کی اور گلی میں بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا گاڑی کو نقصان پہنچاکر اپنی تحویل میں لے لیا انہوں نے کہاکہ تھانہ ٹنڈو آدم کے ایس ایچ او عمران چانڈیو نے ہماری شکایت سننے کے بجائے بااثر وڈیرہ کے ایماء پر ہمارے خلاف ہی جھوٹے الزامات کے تحت مقدمہ درج کردیا جس کی ڈی آئ جی نوابشاہ اور دیگر اعلی حکام شفاف تحقیقات کرواکر اصل حقائق سے آگاہی حاصل کریں انہوں نے کہاکہ سنار گلی محلہ جمن شاہ میں گزشتہ 25 سالوں سے بچوں کو مدرسہ پڑھاتے ہیں بلکہ وڈیرہ خان مری کے بچے بھی مدرسہ میں پڑھتے رہے ہیں اور ان کے بچوں کو ٹیوشن بھی پڑھائ ہے مگر گزشتہ دو سالوں سے دوستی کرنے پر دباؤ ڈالا جاتا رہا انکار کرنے پر ہماری کردار کشی کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ ان کے کردار کے بارے میں اہل محلہ اور ٹنڈو آدم کے رہائشیوں سے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہے بااثر وڈیرہ خان مری اور ان کے بیٹے انور مری دکاندار ذوالفقار منگریو نے ان کی عزت پر ہاتھ ڈالا ہے اور ہمیں گھر سے بے گھر ہونے پر مجبور کیا جارہا ہے انہوں نے آئ جی سندھ ڈی آئ جی اور ایس ایس پی نوابشاہ سے پرزور اپیل کی کہ انہیں بااثر وڈیرہ خان مری ان کے بیٹوں اور دیگر رشتی داروں سے جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے اور جھوٹے الزامات کے تحت فحاشی کا اڈہ چلانے منشیات رکھنے اور دہشت گردی کے جھوٹے الزامات پر مقدمہ درج کرنے پر ایس ایچ او عمران چانڈیو کو فوری معطل کیا جائے