
کراچی: ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملیر کی ہدایت پر مختلف مقدمات میں مطلوب اور مفرور ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
🔹 تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے مقدمہ نمبر 1251/26 میں مطلوب ملزم واصف ولد غلام حیدر کو گرفتار کر لیا۔
🔹 ایک اور کارروائی میں مقدمہ نمبر 345/26 کے مفرور ملزمان امجد ولد فدا اور ارباز ولد عبدالرحمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
🔹 تھانہ ملیر سٹی پولیس نے مقدمہ نمبر 546/26 میں گرفتار ملزم ارسلان ولد الیاس کی مجاز عدالت کے روبرو شناخت پریڈ کرائی، جہاں مدعی نے ملزم کو کامیابی سے شناخت کر لیا۔
گرفتار ملزمان کو مجاز عدالت میں پیش کیا جائے گا، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔