حیدرآباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر, منشیات و مین پوری گٹکا سپلائرز ملزمان کے خلاف کارروائیوں میں 12 ملزمان گرفتار

*حیدرآباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر, منشیات و مین پوری گٹکا سپلائرز ملزمان کے خلاف کارروائیوں میں 12 ملزمان گرفتار*

*ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو اور ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* کی ہدایات پر حیدرآباد پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

*تھانہ ہوسڑی*
ایس ایچ او انسپیکٹر لیاقت علی قمبر کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی

ہوسڑی پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت مین پوری فروش بنام نعیم پنہور کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 200 عدد مین پوری برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 322/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا

*تھانہ ٹنڈو جام*
ایس ایچ او انسپیکٹر ایاز علی بگھیو کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی

ٹنڈو جام پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشوں بنام محمد اکرم پنجابی، شکیل راجپوت اور سلیمان قمبرانی کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 30 لیٹر کچی شراب برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 192/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا

*چیک پوسٹ پبن*
انچارج چیک پوسٹ محمد علی کورائی کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائیاں

پبن پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش بنام خالد حسین ساون عرف اشرف منگوانو کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 5 لیٹر کچی شراب برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 321/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا

*تھانہ چھلگری*
ایس ایچ او انسپیکٹر سرفراز علی قریشی کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی

چھلگری پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے مین پوری فروشوں بنام نثاء اللہ چھلگری، علی رضا چھلگری اور شایان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 85 عدد مین پوری برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 47/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

*چیک پوسٹ ائیرپورٹ*
انچارج سب انسپیکٹر محسن علی جمالی کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی

ائیرپورٹ پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد احد شیخ کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 3 عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 359/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا

*تھانہ بی سیکشن*
ایس ایچ او انسپیکٹر سجاد حسین جتوئی کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی

بی سیکشن پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے مین پوری فروشوں بنام ناصر مسیح، جاوید علی شیخ اور حسن اوڈھ کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 6 عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 183/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *