*حیدرآباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر, منشیات و مین پوری گٹکا سپلائرز ملزمان کے خلاف کارروائیوں میں خواتین سمیت 18 ملزمان گرفتار*
*ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو اور ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* کی ہدایات پر حیدرآباد پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
*تھانہ ٹنڈو جام*
ایس ایچ او انسپیکٹر ایاز بگھیو کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائیاں
ٹنڈو جام پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائر گل زیب پٹھان کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 1 کلو 60 گرام چرس برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 198/2026 زیر دفعہ 9 (1) 3 (C) نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
دوسری کارروائی میں منشیات فروشوں بنام شان عمرانی اور نیاز حسین عرف سونی کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 670 گرام اور 630 گرام چرس برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 199/2026 زیر دفعہ 9 (1) 3 (B) نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
مزید ایک اور کارروائی میں منشیات فروش بنام منیر احمد ناہیو کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 360 گرام چرس برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 200/2026 زیر دفعہ 9 (1) 3 (A) نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا
*تھانہ مارکیٹ*
ایس ایچ او انسپیکٹر نیک محمد کھوسو کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائیاں
مارکیٹ پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات سپلائر بنام مہروز یوسفزئی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 1 کلو 20 گرام چرس برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 276/2026 زیر دفعہ 9 (1) 3 (C) نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا
دوسری کارروائی میں منشیات فروشوں بنام اویس قریشی اور فرحان دیسوالی کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 6 عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 277/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا
تیسری کارروائی میں منشیات سپلائر نعمان بنگش کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 525 گرام چرس برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 278/2026 زیر دفعہ 9 (1) 3 (B) نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
چوتھی کارروائی میں گٹکا سپلائرز بنام مسمات ثمینہ انور، محمد اکرم اور انور خان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ملزمان کا ساتھی راحیل عرف ڈبو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، گرفتار و فرار ملزمان کے قبضے سے 6 پیکٹ تقریباً 570 عدد ساشے گٹکے برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 279/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا
*تھانہ سٹی*
ایس ایچ او انسپیکٹر طاہر مغل کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائیاں
سٹی پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے مین پوری فروش بنام طارق علی قریشی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 100 عدد مین پوری برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 141/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
دوسری کارروائی میں خاتون مین پوری سپلائر بنام ارم زوجہ علی شیر خاصخیلی اور نبیل خاصخیلی کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 70 عدد مین پوری برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 142/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
تھانہ بلدیہ
ایس ایچ او سب انسپیکٹر مظفر علی خالدی کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی
بلدیہ پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے مین پوری فروش بنام عبدالرحمان پالاری اور سجاد پالاری کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 40 عدد مین پوری اور 168 ساشے گٹکے برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 138/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ پھلیلی*
ایس ایچ او انسپیکٹر محمد ہاشم بروہی کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی
پھلیلی پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے مین پوری فروش بنام عامر عباسی کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کا ساتھی جنید عباسی موقع سے فرار ہوگیا، گرفتار و فرار ملزمان کے قبضے سے 50 عدد مین پوری برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 144/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے
*تھانہ سخی پیر*
ایس ایچ او انسپیکٹر شہزاد قاضی کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی
سخی پیر پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے گٹکا سپلائر رشید علی شیخ کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 400 عدد گٹکے برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 125/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا