
کراچی: ( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ صدر پولیس کا پارکنگ پلازہ کے عقب میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان سے مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ساتھی فرار ہوگیا۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے زخمی گرفتار ملزم کے قبضے سے پستول بمعہ راؤنڈز برآمد ہوئے۔ ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔