
کراچی: ( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ خواجہ اجمیر نگری پولیس کا گڈ لک لان، 4J اسٹاپ کے قریب مسلح ملزمان سے مقابلہ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم سلیمان عرف کاچیا زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ ساتھی فرار ہوگیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول اور موبائل فون برآمد ہوا۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔