ایسٹ زون، انویسٹیگیشن ونگ ملیر کی کارروائیاں

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملیر کی سربراہی میں مختلف مقدمات میں مطلوب و مفرور ملزمان کے خلاف کارروائیاں، 3 مغویان بازیاب جبکہ ایک ملزم گرفتار۔
تھانہ شرافی گوٹھ کی تفتیشی ٹیم نے مقدمہ الزام نمبر 408/26 بجرم دفعہ 34/364-A ت پ میں تکنیکی و ہیومن انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے مغوی ریحان نثار ولد نثار احمد کو بازیاب کرلیا، جبکہ مقدمے میں ملوث ملزم عدنان ولد فلک شیر کو گرفتار کرلیا۔
تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کی تفتیشی ٹیم نے مقدمہ الزام نمبر 1508/26 بجرم دفعہ 365-B ت پ میں مغویہ اقصیٰ مریم دختر یعقوب، جبکہ مقدمہ الزام نمبر 1519/26 بجرم دفعہ 496-A ت پ میں مغویہ مہیسہ زوجہ زوہیب کو بازیاب کرلیا۔
بازیاب افراد کو بیان کے لیے مجاز عدالت میں پیش کیا جائے گا، جبکہ گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *