ڈسکہ: ذہنی توازن درست نہ ہونے کے باعث 16 سالہ نوجوان لاپتہ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

ڈسکہ (خصوصی رپورٹ)

محمد حسین سومرو

تھانہ سٹی ڈسکہ کی حدود سے 16 سالہ ذہنی معذور لڑکا پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا۔ پولیس نے مغوی کے والد کی درخواست پر اغوا کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق حاجی پورہ ڈسکہ کے رہائشی جاوید اقبال ولد چوہدری فضل دین نے تھانہ سٹی ڈسکہ میں تحریری درخواست دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ان کا 16 سالہ بیٹا محمد ابراہیم، جس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے، رات کے وقت اچانک گھر سے نکل گیا اور واپس نہیں لوٹا۔ اہلخانہ نے تمام عزیز و اقارب اور محلے داروں کے ہاں تلاش کیا مگر لڑکے کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔
پولیس نے والد کی مدعیت میں دفعہ 363 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے ایف آئی آر کی تفتیش سب انسپکٹر رحمت علی کے حوالے کر دی ہے تاکہ مغوی لڑکے کا سراغ لگا کر بازیاب کروایا جا سکے۔

تلاشِ گمشدہ / اشتہار شور غوغا

ضلع سیالکوٹ — تھانہ سٹی ڈسکہ

(مقدمہ نمبر: 1076، مورخہ: 24-07-2026، بجرم: 363 ت پ)

تفصیلاتِ گمشدہ:

* نام: محمد ابراہیم جاوید

* ولدیت: جاوید اقبال

* عمر: تقریباً 16 سال


تاریخ و وقتِ گمشدگی: مورخہ 16-07-2026، بوقت صبح 8:00 بجے
مذکورہ لڑکا بتاریخ 16 جولائی 2026 کو گھر سے نکلا تھا اور تاحال واپس نہیں لوٹا۔ اہلخانہ شدید پریشانی کے عالم میں ہیں۔
جس کسی کو بھی اس بچے کے بارے میں کوئی معلومات یا سراغ ملے، وہ انسانی ہمدردی کے تحت فوری طور پر درج ذیل نمبرز پر اطلاع دے کر ثوابِ دارین حاصل کرے۔

رابطہ نمبرز:

نعمان احمد بٹ (SHO / IP) `0300-6486400`
رحمت علی (SI / تفتیشی افسر) `0321-6499366`
تھانہ سٹی ڈسکہ: `052-9200114`

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *