
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ڈی آئی جی ٹریفک کراچی اور ایس ایس پی ٹریفک ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہدایات پر فائیو اسٹار چورنگی، نارتھ ناظم آباد میں خصوصی ٹریفک آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔
مہم کے دوران شہریوں اور ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین کی پابندی، روڈ سیفٹی، ہیلمٹ و سیٹ بیلٹ کے استعمال، لین ڈسپلن، مقررہ رفتار کی پابندی اور دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے گریز کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔