
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ویسٹ، تھانہ سرجانی ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے تیسر ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبیداللہ ولد شماع عالم کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور نقدی برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔