



راولپنڈی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کے طلبہ و طالبات کا پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا مطالعاتی دورہ، کیڈٹس کی پریڈ، تربیتی سرگرمیوں اور اکیڈمی کے مختلف شعبہ جات کا مشاہدہ۔
طلبہ و طالبات نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں کیڈٹس کی شاندار پریڈ کا مشاہدہ کیا اور ان کی پیشہ ورانہ تربیت و نظم و ضبط سے متاثر ہوئے۔
دورے کے دوران طلبہ و طالبات کی کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول سے خصوصی نشست بھی ہوئی۔
طلبہ و طالبات نے جینٹل مین کیڈٹس اور لیڈی کیڈٹس سے براہِ راست ملاقات اور تبادلۂ خیال کیا۔
اکیڈمی میں کیڈٹس کی تعلیم، تربیت، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ تیاری کا مشاہدہ طلبہ کے لیے خصوصی تجربہ رہا۔
طلبہ و طالبات نے کہا کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ ان کے لیے باعثِ فخر اور اعزاز ہے اور اکیڈمی میں کیڈٹس کی تعلیم و تربیت دیکھ کر انہیں بے حد خوشی ہوئی۔
طلبہ نے دورے کو معلوماتی اور یادگار قرار دیتے ہوئے پاک فوج کے افسران کی تربیت کے مختلف مراحل کو قریب سے دیکھنے کے موقع کو سراہا۔