
حیدرآباد آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین NGPسی بی اے کی جانب سے یونین کے مرکزی فیصلے کے تحت ادارے کی توڑ پھوڑ ، ظالمانہ پے پیکیج ، افسران و ملازمین کے عہدوں کے نام کی تبدیلی، دہائیوں سے جاری قومی پے اسکیل کے خاتمے ، نئی بھرتیوں کو آئوٹ سورس کرنے اور مراعات کے خاتمے کے خلاف ملک بھر میں NGPکے ملازمین نے اپنے تمام دفاتر میں کام بند کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا۔ اس سلسلے میں NGP سائوتھ حیدرآباد ریجن میں ریجنل چیئرمین سید عابد علی شاہ کے احکامات کی روشنی میں تمام سب ڈویژنز، ڈویژنز ، سرکل آفیسز ، اکائونٹس آفسیز میں تمام ملازمین نے مقامی طور پر احتجاج کیا جبکہ ریجنل آفس ٹنڈو محمد خان روڈ حیدرآباد میں ریجنل چیئرمین سید عابد علی شاہ اور انکے دیگر نمائندگان آصف ظہیر ، نور محمد شیخ ، فصاحت احمد خان اور عبدالرئوف بھٹی کی قیادت میں ایک بڑا احتجاج کیا گیاجس سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل چیئرمین سید عابد علی شاہ نے کہا کہ NGP ایک حساس ، منافع بخش اور ملکی ترقی کا ضامن ادارہ ہے اسکے ساتھ بھی دیگر بجلی کمپنیوں کی طرح چھیڑ چھاڑ کر تباہ کیا جارہا ہے ادارے پر مسلط پیکیج مافیا ادارے اور ملازمین کے مستقبل سے کھیل رہی ہے جسکے لیے کینڈا سے برآمد کی گئی پیرا شوٹر مافیا کو مسلط کیا گیا ہے ایسا لگتا ہے کہ مسلط پیکیج مافیا ادارے سے انتقام لے رہی ہے ، “BOD” چیئرمین کو نااہلی کی بنیاد پر فارغ کیا گیا تھا انہیں ہی دوبارہ ادارے پر مسلط کردیا گیا ہے۔ چند ماہ قبل تک ادارے کا نام NTDC تھا اب اسکا نام تبدیل کرکے اسکی وحدت کو ختم کرنے کیلئے تین حصوں میں تقسیم کردیا گیا، ادارے میں قائم قومی پے اسکیل کو ختم اور انکی جگہ پیکیج کے نام پر لولی پاپ دیا جارہا ہے جسکا کوئی کاغذات ثبوت بھی فراہم نہیں کیا جارہا ، ملازمین اور انکے بچوں کی بھرتی کو آئوٹ سورس کیا جارہا ہے جس میں لم سم پیکیج کے نام پر مروجہ قوانین کے تحت حاصل مراعات کا خاتمہ کیا گیا ہے ان تمام اور دیگر وجوہات کے باعث ملازمین سخت اضطراب اور عدم تحفظ کا شکار ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان تمام مزدور دشمن اور محکمہ دشمن کاروائی کو روکا جائے اور دہائیوں سے قائم قوانین کو لاگو رکھا جائے اور ادارے کی تھوڑ پھوڑ کا خاتمہ کرکے ایک مستحکم اور مضبوط ادارے کو ترقی کرنے دیا جائے۔ اس موقع پر عابد علی شاہ نے مزید بتایا کہ آج لاہور میں ہمارے مرکزی چیئرمین ملک امان اللہ، زاہد فاروق جٹ ، منور گجر ، فیصل آباد ریجن میں حافظ غلام رسول ، حافظ عمر علوی کوئٹہ ریجن میں نثار لہڑی ، ملتان ریجن میں امجد اوبھایا، رائو علی شیر ، گڈو سرکل میں علی جان چاچڑ، احمد خان بگٹی ، کراچی زون میں عمران زیدی ، جامشورو سرکل میں سلیم خانزادہ کی قیادت میں احتجاج کیا جارہا ہے ۔ اگر ہمارے اس ملک گیر NGP ملازمین کے احتجاج کو اہمیت نہیں دی گئی تو ہم اپنے مرکزی قائدین صدر یونین عبداللطیف نظامانی خورشید احمد اور حاجی رمضان اچکزئی سے اس مسئلے پر کردار ادا کرنے کا کہیں گے.