حیدرآباد
*بی سیکشن پولیس کا کار لفٹر گینگ سے مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار، مسروقہ کار برآمد*
بی سیکشن پولیس کا خفیہ اطلاع پر بچاء بند بسم اللہ سٹی ایکسٹینشن کے قریب کار لفٹر گینگ سے امنا سامنا ہوا، جہاں ملزمان نے پولیس کو اپنی جانب آتا دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی۔
دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ملزم زین علی نقوی کو زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا، جبکہ اس کے قبضے سے ایک عدد مسروقہ ٹویوٹا کرولا کار بھی برآمد کر لی گئی۔
ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم کا تعلق کار لفٹر گینگ سے ظاہر ہوا اور برآمد ہونے والی کار بھی ملزم نے مورخہ 7 اکتوبر 2026 کو مہران واک آٹو بھان سے چوری کی تھی، جس کا مقدمہ کرائم نمبر 255/2026 زیر دفعہ 381A تعزیراتِ پاکستان کے تحت تھانہ حالی روڈ میں درج ہے۔
گرفتار زخمی ملزم کے کرمنل ریکارڈ کے مطابق ملزم اس سے قبل بھی چوری اور منشیات کے مقدمات میں ملوث اور مطلوب رہا ہے، جس کی تفصیل درج ذیل ہے:
1. Crime No. 229/2026 U/S 9(1)3(A) CNS, PS B Section
2. Crime No. 824/2023 U/S 381-A, 34 PPC, PS Malir (District Malir)
3. Crime No. 13/2024 U/S 381-A PPC, PS B Section
4. Crime No. 13/2024 U/S 381-A, PS Cantt
5. Crime No. 212/2025 U/S 381-A, PS Samanabad karachi
بی سیکشن پولیس نے گرفتار زخمی ملزم کے خلاف کرائم نمبر 258/2026 زیر دفعہ 324, 353, 411 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے، جبکہ پسٹل برآمد ہونے پر 259/2026 زیر دفعہ 24A سندھ آرمس ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔