حیدرآباد،
*حیدرآباد پولیس کی کارروائیوں میں شراب کی بوتلوں کی سپلائی ناکام، اغواء کے کیس میں مطلوب سمیت 10 ملزمان گرفتار*
*ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو اور ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* کی ہدایات پر حیدرآباد پولیس کی جانب سے گٹکا، مین پوری اور منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
*تھانہ جی او آر*
ایس ایچ او سب انسپیکٹر شبیر لغاری کا اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کے دوران ملزمان سے مقابلہ پیش آیا
دوطرفہ فائرنگ کے دوران ایک ملزم بنام امجد بردی کو پسٹل سمیت گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کے 2 ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے
گرفتار ملزم کے قبضے سے 1 عدد 30 بور پسٹل بمہ ایمونیشن برآمد ہوئی
جی او آر پولیس نے گرفتار ملزم کے کرائم نمبر 104/2026 زیر دفعہ 324, 353, 34 تعزیراتِ پاکستان اور پسٹل برآمد ہونے پر 105/2026 زیر دفعہ 23A سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ حالی روڈ*
ایس ایچ او انسپکٹر آغا اسد پٹھان نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائر بنام علی جان جتوئی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 10 لیٹر کچی شراب برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 256/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا
*تھانہ مارکیٹ*
ایس ایچ او انسپکٹر نیک محمد کھوسو نے اپنے اسٹاف کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشوں محمد سلمان اجمیری، مظہر قریشی، شہریال علی محمد برڑو کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 16 عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 353/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا
دوسری کارروائی منشیات فروش بنام فرحان علی جتوئی کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 8 عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 355/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا
مزید کارروائی کرتے ہوئے تھانہ مارکیٹ کے مقدمہ کرائم نمبر 339/2026 زیر دفعہ 365B، 34 تعزیراتِ پاکستان میں مطلوب ملزمان بنام عبدالرحمان اور عبداللہ کو گرفتار کرلیا
گرفتار ملزمان کے خلاف مزید ضابطے کی قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے
حیدرآباد پولیس کی جانب سے گٹکا، مین پوری، خام مال اور منشیات کی سپلائی کے خلاف مزید کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔