
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایس ایس پی کورنگی شعبۂ تفتیش جناب محمد قیس خان (PSP) کی سربراہی میں مختلف مقدمات میں کارروائیاں۔
1۔ تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ڈکیتی کے مقدمہ الزام نمبر 1123/26، بجرم دفعات 395/34 میں ملوث 2 ملزمان سعد علی ولد اللہ ڈینو اور صداقت ولد شفقت علی کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
2۔ اسی تھانے میں دھوکہ دہی و فراڈ کے مقدمہ الزام نمبر 1120/26، بجرم دفعات 420/468/471/506/34 میں ملوث ملزم محمد راحیل ولد محمد رشید کو گرفتار کرلیا گیا۔
3۔ ٹریفکنگ ایکٹ کے تحت درج مقدمہ الزام نمبر 376/26، بجرم دفعہ 365-B/3(1) میں تفتیشی ونگ نے 27 سالہ بختاور دختر مخدوم اعجاز کو کامیابی سے بازیاب کرلیا۔