ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر ٹارگٹڈ کومبنگ/سرچ آپریشنز

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر ٹارگٹڈ کومبنگ/سرچ آپریشنز جاری، ایس ایس پی ویسٹ ,تھانہ پاکستان بازار کے علاقے غوثیہ بلوچ کالونی، سیکٹر ½11 اور ملحقہ علاقوں میں ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی ہدایات پر کومبنگ/سرچ آپریشن کیا۔
آپریشن سے قبل داخلی و خارجی راستے سیل کرکے ہدفی مقامات کی تلاشی لی گئی، جبکہ بائیومیٹرک ڈیوائس کی مدد سے متعدد مشتبہ افراد کی تصدیق بھی کی گئی۔
ایس ڈی پی او پاکستان بازار کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او پاکستان بازار، پولیس نفری، لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس اسٹاف نے آپریشن میں حصہ لیا۔
آپریشن کا مقصد امن و امان کا قیام، عوام کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *