ایف جی بوائز ڈگری کالج کھاریاں کینٹ کا انٹرمیڈیٹ رزلٹ شاندار

ایف جی بوائز ڈگری کالج کھاریاں کینٹ کا انٹرمیڈیٹ رزلٹ شاندار

داؤد علی نے 528 نمبر حاصل کرکے کھاریاں، منگلا ریجن کے وفاقی تعلیمی اداروں میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی کھاریاں (شاہد بیگ سے) ایف جی بوائز ڈگری کالج کھاریاں کینٹ کے طلبہ نے فیڈرل بورڈ کے تحت منعقدہ امتحاناتِ انٹرمیڈیٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کالج کا نام روشن کردیا۔ انٹرمیڈیٹ سال اول میں داؤد علی نے 528 نمبر حاصل کرکے کھاریاں اور منگلا ریجن کے وفاقی تعلیمی اداروں میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔کالج کی سطح پر عبداللہ طاہر نے 503 نمبر حاصل کرکے دوسری جبکہ جواد احمد نے 498 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انٹرمیڈیٹ سال اول میں مجموعی طور پر 11 طلبہ نے 450 سے زائد نمبر حاصل کیے، جو طلبہ کی محنت اور اساتذہ کی بہترین تدریسی کاوشوں کا واضح ثبوت ہے۔
انٹرمیڈیٹ سال دوم کے نتائج میں بھی ایف جی بوائز ڈگری کالج کھاریاں کینٹ کے طلبہ نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ محمد عثمان حکیم نے 1019 نمبر حاصل کرکے پہلی، ریاضت خان نے 1004 نمبر حاصل کرکے دوسری جبکہ محمد ساحل ساجد نے 976 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔کالج کا انٹرمیڈیٹ سال دوم کا مجموعی نتیجہ 91.30 فیصد رہا، جبکہ سائنس، آرٹس اور جنرل سائنس تینوں شعبہ جات میں طلبہ کی مجموعی کارکردگی شاندار رہی۔طلبہ کی نمایاں کامیابی پر ان کے والدین نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کالج کے پرنسپل اور اساتذہ کی محنت، رہنمائی اور تعلیمی خدمات کو سراہا۔ والدین کا کہنا تھا کہ بہترین نتائج اس امر کا ثبوت ہیں کہ کالج انتظامیہ اور اساتذہ طلبہ کو معیاری تعلیم اور بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔کالج انتظامیہ نے کامیاب طلبہ، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیمی میدان میں یہ شاندار روایت آئندہ بھی جاری رکھی جائے گی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *