نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی: ( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے صدیق آباد قبرستان، سیکٹر 6-B کے قریب مشتبہ موٹر سائیکل سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا۔ ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی۔
دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزمان عطا اللہ ولد محمد اللہ اور عجب خان ولد سادہ گل زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔
ملزمان کے قبضے سے 30 بور پستول، 9MM ٹی ٹی پستول، 2 موبائل فونز اور 125 موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *