
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ قائدآباد پولیس نے اسٹار گراؤنڈ، مولا مدد قبرستان روڈ، نزد سواتی محلہ لانڈھی میں مسلح اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ کیا۔
فائرنگ کے تبادلے میں ملزم اجمل ولد مشال خان زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جبکہ اس کا ایک ساتھی موٹرسائیکل پر فرار ہوگیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی 9 ایم ایم پستول، ایمونیشن اور نقد رقم برآمد ہوئی۔ ملزم کو طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
گرفتار ملزم کے خلاف 5 مقدمات درج ہیں۔ گرفتار و فراری ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔