پاکستان بازار پولیس کا مسلح ڈکیت گینگ سے مقابلہ، 02 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) گلشنِ ضیاء میں پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کانسٹیبل فراز معمولی زخمی جبکہ 02 ملزمان شاہنواز ولد محمد اسلام اور علی رضا ولد حافظ مرسلین زخمی حالت میں گرفتار ہوئے، جبکہ 02 ملزمان فرار ہوگئے۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ و ایمونیشن، چلیدہ خول، موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی، جبکہ ملزمان کی زیرِ استعمال موٹر سائیکل بھی تحویل میں لے لی گئی۔
زخمی پولیس اہلکار اور ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *