تھانہ بوٹ بیسن پولیس کا مسلح ملزمان سے مقابلہ، ایک زخمی سمیت 2 گرفتار

کراچی: ( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ بوٹ بیسن پولیس نے بلاک 1، سن رائز اپارٹمنٹ کے قریب مشکوک فورچونر گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا تو سوار ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی حالت میں جبکہ دوسرا بلا ضرب گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت شہزیب عرف چورہ ولد نعمت خان اور عرفان ولد روشن کے نام سے ہوئی۔
ملزمان کا ساتھی عدنان گل جدون ولد شیر گل M4 رائفل اور راؤنڈز پھینک کر فورچونر گاڑی میں فرار ہوگیا۔
موقع سے ایک M4 رائفل بمعہ راؤنڈز، دو عدد 30 بور پستول، خالی خول اور 5 زندہ راؤنڈز برآمد ہوئے۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
فرار ملزم کی گرفتاری اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے، جبکہ گرفتار ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *