

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) جیکسن تھانہ کیماڑی کے ایس ایچ او نوید سومرو کے احکامات پر جیکسن پولیس نے خفیہ اطلاع پر زبردست کارروائی کرتے ہوئے منشیات فراہم کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر کے 24 کلو چرس برآمد کر لی۔
کیماڑی کے پی ٹی گراؤنڈ کے قریب رکشے کی تلاشی کے دوران سیٹوں کے نیچے سے چرس کے 20 پیکٹ برآمد ہوئے۔
گرفتار ملزم کی شناخت گلفراز ولد نور احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان سہراب گوٹھ سے منشیات ڈیلیوری کے لیے لائے تھے۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش اور نیٹ ورک میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔