
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے منگل بازار گراؤنڈ، سیکٹر 11-G، نیو کراچی کے قریب مشتبہ موٹر سائیکل سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 ملزمان، اسد ولد فیصل اور کاشف ولد سید انور، زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔
ملزمان کے قبضے سے 2 عدد 30 بور پستول، نقد رقم اور ایک موبائل فون برآمد ہوا۔ زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔