
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ گلبہار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت ابراہیم ولد نصیب خان اور محمد حسن ولد محمد حسین کے نام سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے ایک پستول 30 بور، ایک پستول 9 ایم ایم اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔