
کراچی 🙁 رپورٹ محمد حسین سومرو) غازی گوٹھ کے قریب دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت نصیر ولد عبدالکریم اور گلزار ولد فیروز شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔
ملزمان کے قبضے سے دو غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن، ایک چولہا، ایک موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی جبکہ ان کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی پولیس نے تحویل میں لے لی۔
زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ قانونی کارروائی جاری ہے۔