
کراچی 🙁 رپورٹ محمد حسین سومرو) ایسٹ زون، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملیر کی نگرانی میں مختلف تھانوں کی تفتیشی ٹیموں نے 3 مطلوب اور مفرور ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
- تھانہ ابراہیم حیدری: مقدمہ نمبر 731/26، دفعہ 489-F پاکستان پینل کوڈ کے تحت، ملزم جہانزیب ولد محمد اسلم کو گرفتار کیا گیا۔
- تھانہ قائد آباد: مقدمہ نمبر 1010/25 میں سیکشن 342، 324، 395، 397، 506، 504 پاکستان پینل کوڈ اور ایڈووکیٹ پروٹیکشن ایکٹ کی دفعہ 3/4 کے تحت ملزم طلحہ ولد محراب فرید کو گرفتار کر لیا گیا۔
- تھانہ شرافی گوٹھ: مقدمہ نمبر 411/26 میں دفعہ 324/34 کے ساتھ دفعہ 512 ضابطہ فوجداری کے تحت، مفرور ملزم نعیم محمد ولد فقیر محمد کو گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کو متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا، مزید تفتیش جاری ہے۔