
کراچی 🙁 رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ بلال کالونی کی حدود میں عیدگاہ گراؤنڈ، سیکٹر 5-D، نارتھ کراچی کے قریب شاہین فورس اور مسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم جاں بحق اور دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ جاں بحق ملزم کی شناخت عبدالستار ولد جنگل جبکہ زخمی ملزم کی شناخت ریحان ولد غلام حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے دو پستول، دو موبائل فون، ایک پرس اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔ جاں بحق اور زخمی ملزمان کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ ان کا کرمنل ریکارڈ اور دیگر تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔